ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مکمل اکثریت کے باوجود تحریک اعتماد پیش کر کیجریوال نے پھر اسمبلی کے خصوصی اجلاس کا بنایا مذاق: چودھری انل کمار

مکمل اکثریت کے باوجود تحریک اعتماد پیش کر کیجریوال نے پھر اسمبلی کے خصوصی اجلاس کا بنایا مذاق: چودھری انل کمار

Mon, 29 Aug 2022 21:15:10    S.O. News Service

نئی دہلی،29؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی کانگریس صدر چودھری انل کمار نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ذریعہ اسمبلی کا یک روزہ خصوصی اجلاس بلا کر تحریک اعتماد پیش کرنے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’آخر اس کی ضرورت کیا تھی جب کہ ان کے پاس 70 میں سے 62 اراکین اسمبلی ہیں۔ کیا ایسا نمائش کے لیے کیا گیا کہ عام آدمی پارٹی کا ایک ایک رکن اسمبلی، ایک ایک وزیر کٹر ایماندار ہے، جب کہ کیجریوال حکومت کی بدعنوانی لگاتار ایک ایک کر کے دہلی والوں کے سامنے ظاہر ہو رہی ہے۔‘‘

چودھری انل کمار نے کہا کہ ’’اروند کیجریوال کے ذریعہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا مقصد دہلی والوں کا دھیان شراب گھوٹالہ سے ہٹانا ہے۔ خصوصی اجلاس میں بی جے پی اراکین اسمبلی نے ذمہ دارانہ کردار نبھانے کی جگہ ایوان سے باہر ہونے کا ڈرامہ کر کے عآپ حکومت کی مدد کرنے کا کام کیا ہے۔‘‘ انھوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ ’’دہلی اسمبلی میں رول 54 کے تحت توجہ دلاؤ تحریک میں دہلی حکومت کے اسکولوں میں کمروں کے تعمیری کام میں ہوئی زبردست بدعنوانی پر سی وی سی کی جانچ رپورٹ پر وزیر تعلیم منیش سسودیا نے خصوصی اجلاس میں جواب کیوں نہیں دیا، اور بی جے پی اراکین اسمبلی نے سی وی سی جانچ رپورٹ پر بحث کرنے کا مطالبہ کرنے کی جگہ ایوان سے باہر جانے کا ڈرامہ کیوں کیا؟‘‘

چودھری انل کمار نے کہا کہ کیجریوال حکومت نے دہلی کے تعلیمی ماڈل کو بہتر بنانے کی جگہ فرضی واڑا کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے ذریعہ دہلی مین حکومت تشکیل دینے کے بعد سرکاری اسکولوں میں طلبا کی تعداد گھٹی ہے اور مجموعی طور پر 40 فیصد طلبا کلاسز سے غیر حاضر رہے ہیں۔ دوسری طرف پبلک اسکولوں میں 7 سالوں میں ایڈمیشن 31 فیصد سے بڑھ کر 43 فیصد ہو گیا ہے۔ کانگریس ریاستی صدر نے سوال کیا کہ یہ کیسا بہتر تعلیمی ماڈل ہے جس کے تحت سرکاری اسکولوں میں لگاتار طلبا کا تعلیمی معیار گر رہا ہے، 10ویں اور 12ویں کے نتائج میں دہلی پیچھے ہو رہی ہے۔


Share: